Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو سمیت4زبانوں میں4نیوز نیٹ کا معاہدہ

لندن ۔۔۔۔سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ( ایس آر ایم جی) نے عربی، اردو ، ترکی اور فارسی زبانوں میں 4نیوز نیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ نیوز نیٹ مارکیٹنگ گروپ اور برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کرینگے۔ چاروں نیوز ویب سائٹس independent.co.uk سے اپنی اپنی زبانوں سے ترجمے دینگے۔ ہر ویب سائٹ کے کارندے انڈیپنڈنٹ سے اپنی ضرورت کا مواد لیکر تیارکرینگے۔ لندن ، نیویارک، استنبول، اسلام آباد، ریاض ، دبئی وغیرہ میں قائم دفاتر سے کام انجام دینگے۔ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹرغسان الشبل نے بتایا کہ ایس آر ایم جی  انڈیپنڈنٹ کے ساتھ منفرد تعاون کریگا۔ اجازت یافتہ عالمی منصوبوں کا معیار بلند کریگا۔ اس منصوبے کے تحت ابلاغی پیغام متعدد زبانوں میں جاری کیا جائیگا۔ اسکی مدد سے دنیا بھر میں موجود کروڑوں لوگوں تک رسائی حاصل کی جائیگی۔ دوسری جانب انڈیپنڈنٹ کے رکن زیک لیونارٹ نے واضح کیا کہ تعاون کا یہ نیا دور انڈیپنڈنٹ کے سامنے اپنے آپ کو منوانے کا ایک اور موقع ہے۔ ہمارا ادارہ 31برس سے سرگرم ہے اور مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ آنے والی تبدیلی کے دورمیں اپنا کردار بہتر شکل میں اداکرنا چاہے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -80ملین شہد کی مکھیاں درآمد

شیئر: