جنوب مشرقی ایشیاکی سب سے چھوٹی بچی کی پیدائش
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
حیدرآباد ۔۔۔۔حیدرآباد کے اسپتال میں جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے چھوٹی بچی کی پیدائش میں ڈاکٹروں نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ رینبو اسپتال میں25ویں ہفتے میں پیدا ہونیوالی بچی کا وزن 375گرام اور لمبائی 20سینٹی میٹر تھی، یعنی اتنی چھوٹی کہ ہتھیلی میں سماجائے۔ اس کا نام چیری رکھا گیا۔عام طور پر بچوں کی ولادت 36ویں یا 40ویں ہفتے میں ہوتی ہے اور نومولود کی اوسط لمبائی 45سے 50سنٹی میٹر تک ہوتی ہے۔قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچوں کو پری میچور بے بی کہا جاتا ہے۔ ان کے اعضا پوری طرح مکمل نہ ہونے کے باعث ان کے زندہ رہنے کا امکان کم ہوتا ہے۔واضح ہو کہ بچی کی پیدائش 4ماہ قبل ہوئی تھی۔ اب اس کا وزن ڈھائی کلوگرام ہے۔ اسپتال نے چیری کے والدین کے ساتھ پریس کانفرنس میں بچی کی پیدائش کا اعلان کیا ۔ اس طرح کے بچوں کے بچنے کی امید 5فیصد ہوتی ہے۔چیری کو پاکر ماں باپ بیحد خوش ہیں۔