Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے خان یونس اور رفح میں کھجوریں تقسیم

’ان افراد میں کھجوریں تقسیم کی ہیں جن کے گھر تباہ ہو چکے ہیں اور جو خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے خان یونس اور رفح علاقوں میں کھجور کے پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں فلسطینی عوام کی امداد کے لیے  مہم جاری ہے۔
سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ امدادی سامان کی تقسیم میں اور امدادی منصوبے کےنفاذ میں شراکت دار ہے۔
 مرکز نے ان افراد میں کھجوریں تقسیم کی ہیں جن کے گھر تباہ ہو چکے ہیں اور جو اب بھی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
 مستفید ہونے والوں نے اس نیک اقدام پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جو بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
 

شیئر: