الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر شکایات کے ازالے کے لئے 12 ٹیموں پر مشتمل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ۔ بڑے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کےلئے الگ ایل سی ڈیز بھی لگا ئی گئی ہے ۔ انتخابی عملے کو زدوکوب کرنے ، نقصان پہنچانے ، عملے سے تعاون نہ کرنے اور پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کے انتخابی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے صورت حال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ انتخابی عملے کو زد و کوب کرنے یا نقصان پہنچانے عملے سے تعاون نہ کرنے اور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔