Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوئیڈا:عمارت جھکنے پرسنسنی پھیل گئی

گریٹر نوئیڈا۔۔۔۔گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری میں بنیاد دھنس جانے کی وجہ سے عمارت ایک طرف جھک گئی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران ، محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی ٹیم ، ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔جے پی ہائٹس نامی بلڈنگ کو سیل کردیاگیا۔ انتظامیہ نے عمارت کا جائزہ لینے کے بعد آس پاس کی 4عمارتیں مکینوں سے خالی کرانے کے بعد انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ان عمارتوں میں رکھے ہوئے سامان کی حفاظت کیلئے پولیس دستے تعینات کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -نوئیڈا: زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے2افراد ہلاک

شیئر: