Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوتے کے فیتے سے قتل کرنیوالا بھائی گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی کے آنند پروت علاقے میں نوجوان کے قتل کے الزام میں پولیس نے مقتول کے بڑے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ریمانڈ کے دوران ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے جوتے کے فیتے سے بھائی کا گلا دباکر قتل کیاتھا۔ قتل کی وجہ سگریٹ نوشی اورنشہ کا عادی ہونا بتایا گیا۔ ملزم نے بتایا کہ مقتول واقعہ کے روز بھی شراب پی کر گھر آیا اور جھگڑا شروع کردیا تھا ۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونیوالے جوتے کے فیتے کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پولیس کی جانب سے عدالت میں قتل کے ہتھیار کے طور پر جوتے کا فیتہ پیش کیا جائیگاجو ملزم کی سزا کا ثبوت بنے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -شہروں کے نام تبدیل کرنے سے قسمت نہیں بدلتی، راج بھر

شیئر: