منی لانڈرنگ کیس ،فریال تالپور کی حفاظتی ضمات منظور
لاڑکانہ...پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کرالی۔سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے ضمانت کی منظوری دی۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کے خلاف چالان جمع کرایا جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیاتھا۔فریال تالپور نے ضمانت کےلئے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بنچ سے رجوع کیا ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست ضمانت دائر کی۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ارشاد احمد شاہ اور جسٹس رشید سومرو پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔ فریال تالپور کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے سیاسی مقدمات درج کئے۔ اس کا مقصد انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔عدالت عالیہ کے بنچ نے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔