سویڈن :جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
اسٹاکہوم .... سویڈن میں حکام نے کہا ہے کہ فائربریگیڈ عملے نے ان تھک محنت اور کوششوں سے ملک کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیاہے۔ حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آگ کے پھیلاو کا سلسلہ اب رک گیا ہے۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ابھی بھی جنگلات میں 40 سے 50 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے اور اسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اب صورت حال سنگین نہیں رہی ۔ اٹلی، فرانس اور جرمنی کے آگ بجھانے والے بڑے طیارے بھی سویڈن کی جنگلات میں آگ کو بجھانے میں شریک ہیں۔