خاتون کو قتل کرنے کے بعد ہتھکڑیاں پہن کر ہتھیار ڈالدیئے
لاس اینجلس .... ایک مسلح شخص نے امریکی شہر لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں لوگوں کو یرغمال بنالیا اور ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ بعدازاں خود ہتھکڑیاں پہن کر ہتھیار ڈال دئےے۔یہ بات پولیس نے بتائی۔ سارجنٹ بیری مونٹ گیمبری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ڈرامہ کسی اور جگہ پر شروع ہوا جب ایک مشتبہ شخص خاندانی جھگڑے میں ملوث ہوا،جس کے بعد اس نے اپنی دادی اور ایک خاتون پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہاکہ مشتبہ شخص اپنی دادی کی گاڑی میں اس جگہ سے بھاگا اور اس متاثرہ خاتون کو ساتھ لیا اور آخر کار سپرمارکیٹ میں داخل ہوا۔