وارنر برادرز کے زیر اہتمام منعقدہ میلہ ختم ہوگیا
سان ڈیاگو.... فلموں اور کارٹون کے حوالے سے عالمی شہرت کی حامل فلمساز کمپنی وارنر برادرز نے کئی دن جاری رہنے والے کلاسک کان انٹرنیشنل فیسٹیول کو تکمیل کے بعد ختم کردیا جبکہ اس میلے کی وجہ سے فلم کامکس اور کارٹون کی دنیا کی کئی اہم شخصیات اس میلے میں نظر آئیں جس سے سان ڈیاگو کی شہرت اور ساکھ پر کافی اچھا اثر پڑا ہے۔ وارنر برادرز اس سے قبل اس مقبول میلے کا انعقاد کا اعزاز ڈزنی اسٹوڈیوز اور لوکاس فلموں کو ملتا رہا ہے۔ اس بار اس میلے میں جن سلیبریٹیز نے حاضری دی ان میں جانی دیپ، کرس پراٹ، جوڈلا، ایلزبتھ بینکس اور ایڈی ریڈمین بطور خاص قابل ذکر ہیں۔