Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفان کیلئے فلم کی اسپیشل اسکریننگ

بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں میں اپنی اداکاری سے نمایاں مقام بنانےوالے مشہور اداکار عرفان خان کی نئی فلم ' کارواں' ریلیز کے انتظار میں ہے۔ ایسے میں لندن میں علاج کیلئے موجود عرفان کو فلم کارواں ' کی ٹیم نے ان کی رہائش پر اپنی نئی فلم دکھانے کا خصوصی اہتمام کیا ۔عرفان خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئی فلم دیکھی۔ عرفان خان نے اپنی نئی فلم دیکھنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور فلم کی ٹیم کے کام کی تعریف بھی کی۔ فلم کارواں' میں اداکار عرفان خان دلکور سلمان اور میتھالی پالکرنے کام کیا ہے۔
 

شیئر: