Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ میں ٹاس ختم! این چیپل کی مخالفت

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان ا ین چیپل نے بھی ٹیسٹ سے ٹاس ختم کرنے کی مخالفت کردی۔انہوں نے ٹیسٹ سیریزسری لنکا کے ہاتھوں ناکامی کے بعد جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسس کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کی اس بات میں تب کوئی وزن ہوتا جب ان کی ٹیم 126 اور 73 رنز پر آوٹ نہ ہو تی، دوسرے ٹیسٹ کے دوران بھی ان کی بیٹنگ سری لنکن اسپنر کا مقابلہ نہ کر سکی۔ چیپل نے کہا کہ جب آپ اتنا برا کھیلتے ہیں تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ میزبان پہلے بیٹنگ کرے یا بعد میں۔ اس وقت ہوم ٹیم کی جانب سے جس طرح کی وکٹیں تیار کی جاتی ہیں ان کا جواب ٹاس ختم کرنا نہیں، اگر کوئی کپتان اس طرح کی شکایت کرتا ہے تو اس کو خود بھی اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ ان کے گراونڈز میں کنڈیشنز متوازن ہوں، وہ ایک متوازن اٹیک منتخب کریں اور ایسے بیٹسمینوں کو میدان میں اتارا جائے جوکہ ہر قسم کی کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کرسکتے ہیں اور ان کی تکنیک بہتر ہو۔این چیپل کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ دور کے کرکٹرز کو فرسٹ کلاس میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی سہولیات میسر نہیں تو پھر ان کا ٹیسٹ کی مختلف کنڈیشنز میں کامیاب ہونا بہت ہی مشکل ہوگا۔ دوسری جانب آئی سی سی کیلئے سب سے اہم معاملہ بیٹ اور گیند کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے اور وہ اس میں مکمل طور پر ناکام دکھائی د ے رہی ہے ۔

شیئر: