شمالی کوریا کے معاملے میں پیش رفت پر خوش ہوں، ٹرمپ
واشنگٹن......امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں، جس پر انہیں خوشی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ9 ماہ میں شمالی کوریا کی جانب سے کوئی میزائل اور جوہری تجربہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بابت پیش رفت پر امریکا کے ساتھ ساتھ جاپان بھی خوش ہے۔ اس سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر صدر ٹرمپ سخت برہم ہیں۔