سعودی عرب بہت یاد آرہا ہے، برطانوی شہری
ریاض .... اسکاٹ لینڈ کے قومی میوزیم کا دورہ کرنے والے طلباءایک برطانوی شہری کی سعودی عرب کیلئے وارفتگی دیکھ کر حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات سے دوچار ہوگئے۔ برطانوی شہری سعودی طلباءکے قریب آیا اور اس نے ٹوٹی پھوٹی عربی میں طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں 7ویں عشرے میں سعودی عرب میں رہ چکا ہوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قیام پذیر تھا۔ والد آرامکو کمپنی میں انجینیئر تھے میں نے اپنا بچپن ظہران میں گزارا۔ الخبر آتا جاتا رہتا تھا۔ سعودی بہت اچھے لوگ ہیں۔ اس وقت کی خوبصورت یادیں میری زندگی کا انمول سرمایہ ہیں۔ اس وقت میں نے بہت سے سعودیوں سے دوستیاں کی تھیں اور ا ب مجھے سعودی عرب بہت یاد آتا ہے۔