لندن .... کہتے ہیں کہ شوق اور جذبے کی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی 14سالہ ایما نیا گو کا معاملہ ہے جسے 2016ء میں معائنے کے بعد یہ بتا دیا گیا تھا کہ وہ ہڈیوں کی ایک خاص قسم کے سرطان میں مبتلا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ 14سالہ ایما کے گھٹنے پر سنترے کے سائز کا ایک لوتھڑا بن گیا تھا جس کے بعد ورزش کی شوقین اس بچی کیلئے زیادہ حرکات و سکنات ناممکن ہوگئی تھی۔ بہرحال اس نے 9ماہ کے صبر آزما علاج کے بعد پہلے تو اپنی ٹانگ کٹوائی اور پھر اس کا رخ موڑتے ہوئے دوبارہ فٹ کروایا۔ اب سرطان کے اثرات ختم ہوچکے ہیں اور وہ ا سپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اگر یہ لڑکی اسی طرح ہمت اور جرأت سے کام لیتی رہی اور جو دوائیں دی جارہی ہے وہ خاطر خواہ اور موثررہیں تو اسکی حالت بہت بہتر ہوسکتی ہے اور وہ اچھی جمناسٹ بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شیر کے ساتھ تصویر اتروانے کی شوقین خاتون کو جان کے لالے پڑ گئے