Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیض آباد :چھیڑخانی پر جیل جانے والے کی موت

فیض آباد۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع فیض آباد میں چھیڑ خانی کے الزام میں دشرتھ نامی شخص کو گرفتار کرکے جیل بھیجے جانے کے 48گھنٹے بعد اس کی موت ہوگئی۔ایس ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ دشرتھ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں اس کی حالت خراب ہونے لگی فوراً ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اس کی حالت مزید خراب ہونے پر لکھنؤ میڈیکل کالج منتقل کیاگیا۔ عدالت کی اجازت نہ ہونے پر اسے واپس کردیا گیا ۔ پولیس نے اسے دوبارہ ضلع اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ دشرتھ کے اہل خانہ نے پولیس پر تشدد کا الزام لگایا۔ایس ایس پی منوج کمار نے کہا کہ دشرتھ لکھنؤ میڈیکل کالج میں مکمل علاج کے بعد واپس بھیجنا چاہئے تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی جس کے بعد ہی واقعہ کی صحیح صورتحال سامنے آسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -حیدرآباد میں 9000گداگر گرفتار

شیئر: