Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل عام تعطیل‘ تمام ادارے بند رہیں گے

اسلام آباد:  کل عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس حوالے سے چھٹی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق کل تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے اور پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک رکھا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -بجلی مہنگی‘ صارفین پر 6 ارب کا اضافی بوجھ

شیئر: