Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: شاہراہ الاسکان کے ورکشاپوں کاخاتمہ

جدہ .... جدہ میونسپلٹی، محکمہ شہری دفاع ، محکمہ ٹریفک اور پولیس کی نمائندہ 4فریقی کمیٹی نے جدہ شاہراہ اسکان پر قائم ورکشاپ ہٹا دیئے۔ ورکشاپ کے مالکان اور کمیٹی کے ارکان کے درمیان شدو مد والا ماحول پیدا ہوا۔ مالکان نے ورکشاپ ہٹانے کے طریقہ کار پر اعتراض کیا او رمتبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ورکشاپ کھولنے کیلئے عسفان کا انتخاب انہیں بھاری پڑ رہا ہے۔ یہ جگہ کافی دور ہے۔ میونسپلٹی حکا م کا کہناہے کہ ایک اور متبادل جگہ فراہم ہوگی جس کا اعلان جنوبی جدہ کے ٹھیکیدارکو ٹھیکہ دینے کے بعد کیا جائیگا۔ مالکان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ فی الفور ہٹانے کا فیصلہ کرتے وقت ہمارے مفادات کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ ہمیں اس سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ بلدیہ کے اہلکاروں نے ورکشاپ ہٹانے کے احکام ہنگامی طور پر جاری کئے۔ ہم لوگ کرایہ دے چکے تھے۔ عسفان میں نئے ورکشاپ قائم کرنا آسان نہیں۔ تقریباً سو کلو میٹر دور ہے۔ وہاں پہنچنا مشکل ہے۔ علاوہ ازیں گاہک بھی عسفان جانے سے گریز کریں گے۔ مالکان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے یہاں بہت سی گاڑیاں اصلاح و مرمت کیلئے آئی ہوئی تھیں انہیں بھی ونچ پر نئی جگہ منتقل کرنا بھاری ذمہ داری ہے۔ اس سے بھی ہمارا مالی نقصان ہوگا۔ میونسپلٹی کاکہناہے کہ جنوبی جدہ میں گاڑیوں کی مارکیٹ کے برابر میں ورکشاپ کمپلیکس قائم کیا جائیگا اسکی بدولت عسفان جانے کی مصیبت سے ورکشاپوں کے مالکان بچ جائیں گے۔
 

شیئر: