نالے سے ملنے والے شناختی کارڈزمنسوخ شدہ ہیں،نادرا
لاہور ...نادرا ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور میں گندے نالے سے ملنے والے شناختی کارڈز منسوخ شدہ ہیں۔ تمام شناختی کارڈز 2010 سے پہلے کے ہیںجو زائد المیعاد ہونے سے منسوخ ہوچکے ۔ ان منسوخ شدہ شناختی کی جگہ پر نئے کارڈز بھی جاری کرد ئیے۔اس لئے یہ کارڈ ز 2018 کے الیکشن میں ناقابل استعمال ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ نئی ووٹر لسٹوں میں نئے شناختی کارڈز کی تصاویر آویزاں ہیں۔منسوخ شدہ شناختی استعمال نہیں ہوسکیں گے۔دریں اثناءالیکشن کمیشن نے بھی گندے نالے سے شناختی کارڈز ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جار ہی ہے۔