Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب اوور سائز نہیں ، چھوٹے سن گلاسز فیشن میں ان‎

بدلتے فیشن کے اپنے انداز اور  تقاضے ہوتے ہیں  جو تمام فیشن کانشیس افراد پر اثر انداز ہوتے ہیں .  اگر بات کی جائے سن گلاسز  کے بدلتے فیشن کی  تو اب بڑے بڑے اوور سائز گلاسز  فیشن کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ  دھوپ  کے چھوٹے چشموں نے لے لی ہے . چھوٹے فریم والی نازک سن گلاسز جو کسی دور میں فیشن کا حصہ رہ چکے ہیں رواں سال ایک بار پھر فیشن ٹرینڈز میں شامل ہو چکے ہیں اور اب ہولی ووڈ ہو یا بولی وڈ ، یا پاکستانی ایکٹرز اور ماڈلز سب ہی بڑے چشموں کے بجائے نازک فریم والے چشمے لگائے نظر آتے ہیں ۔ اگرچہ یہ چھوٹے فریم آنکھوں کو پوری طور پر ڈھانپنے اور سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے آنکھوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تاہم فیشن کے دوڑ میں انہیں  کا راج ہے ۔
مستطیل شکل والے فریمز گول  اور  بیضوی چہروں کے لیے موزوں ترین ہوتے ہیں .  چھوٹے فریمز میں یہ سب سے زیادہ اسٹائلش ڈیزائن مانا جاتا ہے  جو فیشن انڈسٹری  میں بے حد مقبول ہو رہا ہے . کسی تقریب کے موقع پر  ، کسی اسٹائلش ڈریس کے ہمراہ  سن گلاسز کے اس انداز سے بہتر کچھ اور نہیں . 
اوول فریمز  کے سن گلاسز چوکور اور نوکیلے چہروں پر  زیادہ اچھے لگتے ہیں  تاہم ان کےانتخاب میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے  کہ کونسا فریم آپ کے چہرے کے لیے زیادہ موزوں ہے .  زیادہ بڑے یا چھوٹے اوول فریمز ہر چہرے پر اچھے نہیں لگتے  لہذا بہتر یہی ہے  خریدنے سے پہلےبآزما کر دیکھیں  . اگر آپ گہرے شیشوں والے نازک فریمز خریدیں  تو ان میں آپ زیادہ فیشن ایبل اور اسٹائلش دکھائی دیں گے . 
کیٹ  آئی فریمز قدرے نوکیلے اور وی شیپ کے ہوتے ہیں  جنہیں لگانے سے چہرہ  چوڑا دکھائی دیتا ہے  . لہذا پتلےچہرے اور نوکیلی تھوڑی  کے ساتھ کیٹ آئی فریم کا امتزاج بہت جچے گا .  لیکن اگر آپ کا چہرہ  چوڑا یا گول ہے تو پھر اس فریم  کے استعمال سے گریز کرنا ہی بہتر ہے . 

شیئر:

متعلقہ خبریں