Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزیدار ڈونٹس گھر پر بنائیں ‎

اجزاء:
ڈوکے لیے: میدہ تین پیالی، خمیر ایک ساشے، انڈے دو عدد، چینی دو کھانے کے چمچ، پگھلا مکھن دو کھانے کے چمچ، دودھ حسب ضرورت
ٹاپنگ کے لیے:پگھلی چاکلیٹ آدھی پیالی، رنگین اسپرنکلز آدھی پیالی دودھ 3-4 کھانے کے چمچ۔
ترکیب:ایک پیالے میں خمیر، چینی اور آدھی پیالی دودھ میں مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد آمیزے میں بلبلے بننے لگیں گے، یعنی خمیر کام کر رہا ہے۔ تمام اجزاء کو ملا کر گوندھ لیں اور پیزا جیسا ڈو بنالیں۔ پیالے میں ڈھک کر رکھ دیں یہاں تک کہ اس کا سائز ڈبل ہوجائے۔ اس کے ڈونٹس بنائے جاسکتے ہیں۔ میدے کو 4/1 انچ موٹا بیل کر کوکیز کٹر سے ڈونٹس کاٹ لیں۔ درمیان میں چھوٹے کٹر سے سوراخ بنالیں۔ جب ڈونٹس بن جائیں تو ایک ٹرے میں ڈھک کر تیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ڈونٹس بھول کر ڈبل ہوجائیں، پہلے سے گرم اوون میں سنہرا ہونے تک بیک کرلیں۔ اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور پگھلی ہوئی چاکلیٹ اچھی طرح لگا دیں، کسی کو سادہ رہنے دیں اور کسی پر اسپرنکلز یا کینڈیز لگا دیں۔ ایک پیالے میں آئسنگ شوگر اور دودھ کا پیسٹ بنا کر دونٹس پر لگائیں۔ چند سیکنڈ میں چاکلیٹ اوار آئسنگ شوگر سیٹ ہوجائیں گے ۔مزیدار ڈونٹس تیارہیں۔

شیئر: