ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس مشتعل کسانوں نے رکوا دی
پیرس: فرانس میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس رکوا دی اور پولیس نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور مرچوں کا اسپرے کیا تو ریس کے شرکاءبھی اس کی زد میں آگئے ۔جس کے بعد یہ ریس بھول کر آنکھوں کو آنسو گیس کی شدت سے بچانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ گزشتہ روز ریس کے 16ویں مرحلے کے دوران مشتعل کسانوں نے دیہی علاقے میں ریس والی سڑک کے کنارے اپنے ٹریکٹر اور ٹرک پارک کرنے کے بعد سڑک پر گھاس کی گانٹھیں گرا دیں جس سے راستہ مکمل طور پر مسدود ہو گیا اور ریس روکنا پڑی۔ ایک پولیس اہلکار بھی آنکھوں میں مرچیں لگنے کے بعد انہیں دھوتا نظر آیا جبکہ اس کے ساتھی کسانوں کو راستے سے ہٹانے اور گرفتار کرنے میں مصروف تھے ۔