نیو جرسی.... مقامی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ کافی پی کر بہت سے لوگ خود کو زیادہ چاق و چوبند محسوس کرتے ہیں اور انکا خیال ہوتا ہے کہ اسکا دماغ پر بھی اس پر مثبت اثر ہوتا ہے۔ مگر اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ وقت کی قلت اور کہیں آنے جانے کی عجلت سے وہ آرام سے کافی نہیں پی پاتے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق ایسے لوگوں کیلئے کافی پینا ناگزیر یا ضروری نہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایسے لوگ تیار کافی کی خوشبو سونگھ کر بھی خود کو تروتازہ رکھ سکتے ہیں۔ یہ رپورٹ کچھ طلباءپر کئے گئے تجربے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ جس میں زیرتجربہ طلباء نے کافی سونگھنے کے بعد نسبتاً بہتر کارکردگی اور ذہنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ واضح ہو کہ کافی کو پہلے ہی امراض قلب روکنے ، جسم کی چستی بڑھانے اور کم عمری میں موت سے دوچار ہونے کے خلاف ایک موثر مشروب سمجھا جاتا رہا ہے۔ نئی تحقیق اس میں اضافہ قرار دی جاسکتی ہے۔