Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’جب تو میرا نہیں تو کسی کا نہیں‘‘لڑکی کی دھمکی

نئی دہلی۔۔۔۔سرپھرے اور منچلے نوجوانوں کی مختلف کہانیاں آپ نے پڑھی ہونگی مگرایک لڑکی نے الموڑا کے نوجوان کو گھر میں بیٹھنے پر مجبور کردیا۔الموڑا کے گیرگاؤں کے مدن نے بتایا کہ کچھ دنوں قبل گاؤں کی ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی تھی ۔شادی کی خبر جب لڑکی کو ہوئی تواس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جب تو میرا نہیں تو کسی کا نہیں ہونے دونگی۔ لڑکی کے ڈر سے گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔لڑکے کے گھروالوں نے بتایا کہ  لڑکے کی شادی کا رشتہ جہاں کہیں بھی طے ہوتا ہے لڑکی فون کرکے دھمکی دے ڈالتی ہے نتیجتاً رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اب لڑکی فون کرکے بلیک میل کررہی ہے۔ متاثرہ خاندان نے پنچایت بلائی  پنچایت میں لڑکی نے دعویٰ کیا کہ لڑکے کے ساتھ میرے تعلقات ہیں۔اہل خانہ نے مجبوراًامیبڈکر نگر تھانے میں لڑکی کیخلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ان کا بیٹا ہوٹل میں ملازمت کرتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ لڑکی فون کرکے 5لاکھ روپے کا مطالبہ کررہی ہے۔ لڑکی کے اس مطالبے سے گاؤں والے بھی ناراض ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مرکز کی مسلسل ناانصافی کیخلاف پرامن ریاست گیر بند

شیئر: