Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان کا ثانوی امتحانات کے نتائج پر اظہار مسرت

اول، دوم اور سوم آنے والے طلباءکیلئے انعامات کا اعلان
ریاض (جاوید اقبال) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ثانوی امتحانات برائے 2018ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ مارچ، اپریل میں منعقد ہونے والے ان امتحانات میں مملکت میں قائم 8پاکستانی مدارس کے 1700طلبا ءوطالبات نے حصہ لیا۔ 1576 امیدوار کامیاب ہوئے۔ یوں کامیابی کا تناسب 92.7فیصد رہا۔ طالبہ عائشہ اقبال منصور نے 1100میں سے 1070نمبر حاصل کرکے مملکت میں اول پوزیشن حاصل کی۔ سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے ان شاندار نتائج پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت کو سراہا ہے او رکامیاب ہونے والے طلباءو طالبات اور ان مدارس کے پرنسپلز کو مبارکباد دی۔ سفیر پاکستان نے پہلی 3 پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کیلئے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔ 

شیئر: