ریاض ..... سعودی دفتر خارجہ نے کوئٹہ شہر میں انتخابی مرکز کے قریب خود کش حملے کی مذمت کردی۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ، پاکستانی عوام اور حکومت سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔ سعودی عرب نے ایک بار پھر اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف سعودی عرب برادر ملک پاکستان کیساتھ کھڑا ہوا ہے اور اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ضروری سمجھتا ہے۔ سعودی دفتر خارجہ نے کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرکے انتہا پسندی، دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف اقدامات میں دوست ملک کینیڈا کی حمایت کا یقین دلایا۔