Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان ‘ آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی

ایتھنز۔۔۔یونان کے جنگلات میں لگی آگ سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعدا د میںاضافے کے بعد 74 تک پہنچ گئی ہے۔فائربریگیڈز حکام  نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے زخمیوں کی تعداد 170 بتائی ۔دوسری جانب وزیراعظم الیکسس سپراس نے اس بھاری جانی نقصان پر 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔بوسنیا ہیرزیگووینا کا اپنا دورہ مختصر کرتے ہوئے ایتھنز پہنچ کر الیکسس سپراس کا کہنا تھا کہ کوئی ایک بھی شخص امداد کے بغیر نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ یہ جنگلاتی آگ دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقے میں گزشتہ روز سے لگی ہوئی ہے۔
 

شیئر: