جمائما نے عمران خان کو وزیرا عظم قرار دے کر مبارک باد دی
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
لندن: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے تحریک انصاف کی کامیابی اور عمران خان کو آیندہ وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا22 سال کی مشکلات اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے باپ پاکستان کے نئے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔ یہ استقامت ، یقین اور ہار نہ ماننے کا ایک غیرمعمولی سبق ہے ۔ لہٰذا اب عمران خان کے لیے چیلنج ہے انہیں یاد رکھنا ہوگا کہ وہ سیاست میں کیوں آئے تھے۔ انہوں نے عمران خان کو مبارک باد پیش کی۔
جمائما نے ایک دوسرا ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ماضی کی یاد دلاتے ہوئے بتایا کہ مجھے یاد ہے عمران خان کا پہلا الیکشن جو 1997ء میں ہوا تھا۔ میں لاہور سے اپنے 3 ماہ کے بیٹے سلیمان کے ساتھ عمران خان کے فون کا انتظار کررہی تھی۔ آخرکار عمران خان نے مجھے کال کی اور کہا کلین سوئپ ہوگیا ۔ پھر زوردار قہقہہ لگا کر بتایا کہ مخالفیں کی جانب سے ۔