مسلمانوں کو بھی 5فیصد ریزرویشن دیا جائے، ابوعاصم اعظمی
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
ممبئی۔۔۔۔۔مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہرین نے حکومت سے فوری مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے اور بڑے پیمانے پر سرکاری اسامیوں پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔مراٹھوں کے ہنگاموں اور پُرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت کی جانب سے کسی رد عمل کا اظہار نہ ہونے پر ان کا اشتعال بڑھتا جارہا ہے۔ اس دوران سماج وادی پارٹی مہاراشٹرکے رہنما ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ مسلمانوں کو بھی 5فیصد ریزرویشن دیا جانا چاہئے جس کی سفارش سچر کمیٹی اور محمود الرحمان کمیٹی نے دی ہے۔