میرٹھ : کار پل سے نیچے گرگئی، کونسلر ہلاک
میرٹھ۔۔۔۔دہلی سے مظفر نگرواپس آنیوالے کونسلر کی کار پل سے نیچے گرگئی جس میں اس کی موت ہوگئی اور اسکا دوست شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی کارسے لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیااور زخمی کو فوری اسپتال پہنچایا گیا ۔مظفر نگر کے رہنے والے کونسلر گزشتہ رات دہلی دہرادون شاہراہ سے گزررہے تھے کہ کارسکوتی فلائی اوورکے نزدیک قائم بغیر ریلنگ والے پل پر چڑھ کر نیچے گر گئی ۔ اس حادثے میں کونسلر حیدر کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ ان کا ساتھی ویریندر شدید زخمی ہوگیا۔اہل خانہ نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو پل پرریلنگ نصب نہیں تھی۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پل پر ریلنگ لگی ہوتی تو شاید یہ حادثہ نہ پیش آتا۔ انہوں نے میرٹھ کے دورالا تھانے میں ہندوستانی ایکٹ کی دفعہ324اور 304کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔دورالا کے نگراں افسر منوج مشرا نے بتایا کہ کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔