Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارپ کلک ٹیکنالوجی کا حامل اسمارٹ فون لانچ‎

لاوا کمپنی کی جانب سے زیڈ رینج کا نیا اسمارٹ فون لاوا زیڈ 61 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون میں کمپنی نے شارپ کلک ٹیکنالوجی کو شامل کیا ہے جس کی مدد سے تصاویر میں انتہائی معمولی جزئیات کو بھی مہارت سے کیپچر کیا جا سکے گا۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن اور کواڈ کور پروسیسر دیا گیا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں آٹو فوکس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک سنسر اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی ان بلٹ میموری شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فون کا 1 جی بی ریم کے ساتھ اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن بھی پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ فون کو کالے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 5750 ہندوستانی روپے ہے ۔

شیئر: