ابھیشیک کا جوانوں کو خراج تحسین
ہندی فلم ' رفیوجی سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں کارگل کے ہندوستانی فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے 2009 کے کارگل کے دورے اور وہاں کے آرمی افسران کےساتھ بنائی گئی تصاویر اپنے سماجی رابطہ اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن 2003 میںبننےوالی بالی وڈ فلم ”ایل او سی“ کارگل ' کا حصہ رہے ہیں۔