نوازالدین کی ”جینیئس“کا ٹریلر
بالی وڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم کا ٹریلرجاری کردیاگیاہے۔ اس فلم میں نواز ایک ویلن کے روپ میں کام کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک محب وطن انجینیئرپر مبنی ہے جو اپنے ملک کے مخالف افراد کیخلاف جنگ کرتاہے۔ فلم میں اتکرش اورایشیتا چوہان پہلی بار سینما اسکرین پر نظر آئیں گے ۔ فلم میں متھن چکرورتی بھی کام کررہے ہیں۔