ریاض۔۔۔۔محکمہ شماریات نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے 14فیصد باشندے تمباکو نوش ہیں۔ 15برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمباکو نوشوں کی شرح 14.1فیصد پائی گئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 85.9فیصد سعودی آبادی تمباکو نوش نہیں۔القصیم ریجن میں 105418، حدودشمالیہ میں 45831،ریاض میں 755423، مدینہ منورہ میں 137311، مشرقی ریجن میں 522263، عسیر ریجن میں 133002، جازان میں 74895 اور مکہ مکرمہ میں 865971تمباکو نوش پائے گئے ہیں۔