Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دستور ہند میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، صدر

جگدل پور۔۔۔۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ دستور میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔انہوں نے چھتیس گڑھ میں انسداد انتہا پسند ی مہم میں ہلاک ہونیوالے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ نے چھتیس گڑھ کا دورہ کرنےکے بعد ریاست کے عوام اور حکومت کی جانب سے ماؤنواز تحریک میں شامل ہونے اور گمراہی کے راستے پر چلنے سے باز رکھنے میں کامیابی پر تعریف کی۔صدر نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں نکسلائٹس تشدد کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول برپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ہماری تہذیب و روایات ان تمام سے بالاتر ہیں۔ ہمارے دستورمیں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی اور مضافات میں بارش،سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں

شیئر: