پرتاپ گڑھ میں 2بھائیوں کے قتل پر وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
لکھنؤ۔۔۔۔پرتاپ گڑھ میں 2سگے بھائیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے لواحقین کو 10، 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ یہ رقم وزیر اعلیٰ فنڈ سے ادا کی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کے قصور وار پولیس افسران اور ملازمین کیخلاف 24گھنٹے کے اندر کارروائی کئے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلیٰ حکام کو خبردار کیا کہ اس قسم کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے اس واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور ان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔