Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی مستعفی

کراچی ...پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی انتخابات میں لیاری کے علاقے سے پیپلزپارٹی کی شکست پر مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی پارٹی چیئرمین کو ارسال کردیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استعفی قبول نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا سعید غنی لیاری اور کراچی کے دیگر علاقوں سے انتخابی نتائج پر دل برداشتہ ہیں۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی موثر انتخابی مہم نہ ہونے کے باعث بلاول بھٹو زرداری کو شکست کا سامنا کرناپڑا ۔دریں اثناء حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود پارٹی کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین کو عہدے سے مستعفی ہونے کی رضاکارانہ پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں میری سرزنش یا استعفی کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:گورنر بلوچستان بھی مستعفی

شیئر: