ہندوؤں کو بکری کا دودھ استعمال نہیں کرنا چاہئے، چندرکمار بوس
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال بی جے پی کے نائب صدر اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بھتیجے کے پوتے چندر کمار بوس نے کہا کہ ہندوؤں کو بکری کا گوشت کھانا بند کردینا چاہئے کیونکہ مہاتما گاندھی بکری کو ’’ماں ‘‘کے طور پر دیکھتے تھے۔ بوس نے اس سے قبل ٹویٹر پر تحریر کیا تھا کہ ہندوہونے کے ناطے ہمیں بکری کا گوشت کھانا بند کردینا چاہئے۔ ہندوستانیت میں رنگ و نسل ، ذات اور مذہب کا کوئی فرق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گوشت کھانے والوں پر آپ حملہ کرتے ہیں تو آپ کو بکری کا دودھ نہیں پینا ہوگا۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہجومی قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں۔اس کی قطعی اجازت نہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قانون اور آئین کو بحال رکھیں۔