ایس ٹی ایف نے امتحان سے قبل 46افراد کو گرفتار کرلیا
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔اتر پردیش پبلک سروس کمیشن(یوپی پی ایس سی) کی جانب سے منعقد ہونیوالی ایل ٹی گریڈ اسٹنٹ ٹیچر کی تعیناتی میں دھاندلی کرنے کے الزام میں 47افراد کو گرفتارکرلیا گیا جن پر دلالی اور دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے کا الزام ہے۔یہ کارروائی یوپی ایس ٹی ایف نے لکھنؤ اور قنوج میں کی۔سالور (پیپر حل کرنیوالے) بٹھانے والے گینگ کے سرغنہ اوم سہائے 6سالور اور 5امیدواروں کے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے الہ آباد کے تھانہ کرنل گنج کی پولیس نے بتایا کہ یہ گروہ مختلف قسم کے امتحانات میں سوالات پیپر آؤٹ کرانے کے بعد امیدواروں کی جگہ پیر حل کرنے والے کو بٹھا کر بھاری رقمیں وصول کرتا تھا ۔ یہ لوگ ریاست کے مختلف امتحانی مراکز پر دھاندلی کراتے تھے۔ کرنل گنج تھانہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔