Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد.. الیکشن کمیش نے انتخابات 2018ءمیں شفافیت برقرار رکھنے اور فارم45کا تنازعہ حل کرنے لئے ملک بھر سے 83ہزار سے زائد فارم 45عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے ملک بھر سے فارم45کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ پاکستان بھر سے83ہزار سے زائد فارم45آئندہ 3سے4 دن میں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم45نہ ملنے کی شکایات کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا تاکہ انتخابات کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھائی جا سکے۔
مزید پڑھیں:حکومت دو ڈھائی سال چلے گی،وسان

شیئر: