Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ایکسپریس ٹرین کے تجرباتی مفت سفر بند

مکہ مکرمہ.... حرمین ایکسپریس ٹرین کے تجرباتی سفر بند کردیئے گئے۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تجرباتی سفر مفت کرایا جارہا تھا۔ ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ اور وہاں سے مکہ مکرمہ کیلئے مفت چلائی جارہی تھی۔ پہلے سے ریزرویشن کرانا ضروری تھا۔ حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2018 ءسے باقاعدہ سروس شروع کردی جائے گی۔ یہ ٹرین کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور یہاں سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کیلئے چلائی جائے گی۔ اس کی بدولت ضیوف الرحمان کو مقدس شہروں میں آنے جانے کی بڑی سہولت ہوگی۔ 

شیئر: