”نیوم“ ٹویٹر پرٹرینڈ بن گیا
نیوم...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ نیوم کی اطلاع عالمی ذرائع ابلاغ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ شاہ سلمان وہاں سیر و تفریح اور آرام و راحت کیلئے پہنچے ہیں۔ دو رے کی خبر کے بعد نیوم ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔
سعودی شہری حمد المنیف نے تحریر کیا ”خادم حرمین شریفین نیوم پہنچ گئے۔ اللہ تعالیٰ بادشاہ سلامت سلمان کو جہاں بھی وہ جائیں اپنی حفاظت میں رکھے“
علی الغفیلی نے تحریر کیا کہ ”شاہ سلمان نیوم آگئے، آپ ہمارے سرتاج ہیں، جہاں بھی جائیں اور جہاں کا بھی سفر کریں اللہ آپ کی نگہبانی کرے۔
محمد الشیخی نے ٹویٹ کیا کہ شاہ سلمان کا نیوم خوابوں کی سرزمین کا شہر مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا اور سب سے اچھا شہر ثابت ہوگا۔ یہ شروعات ہے۔
اسی طرح کے تبصرے دیگر شہریوں نے بھی کئے۔