Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم سی اے اورایم سی ایل میں انضمام کا اعلان

 
سعودی کرکٹ سینٹر نے نیا نام مدینہ منورہ کرکٹ ایسوی ایشن رکھ دیا
سید مسرت خلیل ۔جدہ
سعودی کرکٹ سینٹر نے مدینہ منورہ میں کرکٹ کی 2 تنظیموں مدینہ کرکٹ لیگ (ایم سی ایل) اور مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے مابین انضمام کاکرادیا جس کا اعلان گزشتہ روز کردیاگیا۔ سعودی کرکٹ سینٹر کے میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزمدینہ منورہ کے مقامی ہوٹل میں سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ندیم ندوی کی زیر صدارت انضمام کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں فریقین ایم سی اے کے بانی اور سی ای او سید زاہد علی، افتخار علی اشرف چیئرمین اور صدر محمد آصف جبکہ ایم سی ایل کے صدر حماد سعید اورسینئر نائب صدر امانت علی شریک ہوئے۔ انھوں نے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط بھی کئے۔ اس تاریخی تقریب میں ایم سی اے کی تمام 12 رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں اور 20 سے زائد ایم سی ایل کی کرکٹ کلبوں کے کپتان بھی موجود تھے۔ ندیم ندوی نے مزید اعلان کیا کہ انضمام کے بعد نئی تنظیم کا نام ایم ایم سی اے (مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن ) ہو گا اور یہ مدینہ منورہ ریجن میں کرکٹ کے فروغ و ترویج کیلئے سعودی کرکٹ سے منسلک واحد تنظیم ہوگی۔ انہوں نے تمام شرکاءکو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر سید زاہد علی نئی تنظیم ایم ایم سی اے کے سرپرست اور حماد سعید متفقہ طور پرپہلے صدر منتخب کئے گئے۔ محمد آصف کی سربراہی میں ایک ایڈہاک ٹورنامنٹ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو سعودی کرکٹ کی اسپانسرشپ میں پہلا ٹورنامنٹ 3 اگست 2018 ءسے شروع کرے گی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ایس سی سی کے صادق الاسلام نے انجام دیئے۔ انہوںنے دونوں تنظیموں کے انضمام میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں ان کی معاونت راحت چوہدری اور کاشف مرزا نے کی جو اس تقریب میں موجود تھے۔                           

شیئر: