Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ ریشم کے قتل کا سبب گھریلو جھگڑا؟

پشتو گلوکارہ اور اداکارہ 35سالہ ریشم خان کو ایک روز قبل قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کوگھریلو جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے قتل کا الزام گلوکارہ کے شوہر پر عائد کیاگیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی عبید اللہ نے ایف آئی آر میں اپنی بہن ریشم کے قتل کا الزام اپنے بہنوئی فائدہ خان پر ہی عائد کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فائدہ اور ریشم کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور فائدہ خان ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک گیا ہوا تھا۔کہا جاتا ہے کہ فائدہ خان گھریلو ناچاقی کے باعث ہی بیرون ملک ملازمت کر رہا تھا۔مقتولہ کے بھائی عبید ا للہ نے کہا کہ ملزم فائدہ خان حال ہی میں بیرون ملک سے وطن لوٹا تھا۔ اس نے ریشم سے کہا کہ وہ اپنے بیمار سسر کی عیادت کے لئے چلے ۔ وہ چلے گئے تاہم کافی دیر تک جب ریشم واپس نہیں لوٹی تو عبید اپنی بہن کے گھر گیا جہاں اس نے بہن کو مردہ پایا جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ریشم کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ۔
بعض ذرائع نے مقتولہ کے شوہر کا نام فواد خان بتایا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ملزم کا مقتولہ اور اس کے بھائی عبید سے جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے تمام زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ ریشم خان نے متعددایسے نغمے گائے جو بے حد مقبول ہوئے ۔انہوں نے350اقساط پر مبنی ڈرامہ سیریل ”ژوبل گلونہ“ میں یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار بھی ادا کیا۔ ریشم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی جانی پہچانی جاتی تھیں کیونکہ وہ اپنے پاکستان سے باہر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی تھیں۔
 
 

شیئر: