مکہ روڈ پر 105شراب کی بوتلیں ضبط
مکہ مکرمہ۔۔۔۔روڈ سیکیورٹی فورس نے جدہ مکہ شاہراہ پر ایک یمنی شہری کے قبضے سے 105شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ شبہ کی بنیاد پر یمنی شہری کو روکا گیا تھا ۔ گاڑی کی تلاشی پر 105شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ یمنی کو گرفتار کرکے الجنوبیہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔