Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان کو سمجھنے کیلئے سنسکرت جاننا ضروری ہے، وزیر اعلیٰ

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتر پردیش ثانوی سنسکرت تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 2018ء میں اعزاز ی نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو سمجھنا ہے تو سنسکرت جاننا ضروری ہے۔ ہندوستانی ثقافت کی اہمیت کو سنسکرت کے توسط سے ہی جانا جاسکتا ہے۔ اس زبان نے زندگی کی قدروں کی عظمت اجاگر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت زبان ہندوستانی ثقافت کی تشہیر کا ذریعہ بن سکتی ہے۔سنسکرت دیو بھاشا ہے ۔فصیح زبان ہے۔ یوگی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تعاون سے ہی ثانوی سنسکرت تعلیمی بورڈ کی تشکیل عمل میں آئی۔سنسکرت تعلیمی بورڈ کے امتحانات بروقت کرانے کے ساتھ ہی اس کے نتائج بھی وقت پر آسکیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آزادی کے بعد سنسکرت کے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے (پرتھما ، پورو مدھیہ ما اور اچتر مدھیہ ما ) طلباء کو اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دبئی سے آنیوالے نوجوان نے خاندان کو زندہ جلا دیا

شیئر: