Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019 میں بیلٹ پیپر سے ہوگا انتخاب؟

نئی دہلی۔۔۔مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ ای وی ایم میں گڑبڑکی باتیں ہر انتخاب کے بعد کہی جاتی رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق 17 اپوزیشن جماعتوںکا نمائندہ وفدجلد انتخابی کمیشن سے ملاقات کرکے انتخابات میں ای وی ایم کےبجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کا مطالبہ کریگا۔ مرکزی حکومت اور مہاراشٹر حکومت میں شامل شیو سینا بھی  اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے دہلی کے4 روزہ دورہ کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے کئی رہنماؤں سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے بیلٹ پیپر سے انتخاب کرائے جانے کی بھی بات کی۔ شیو سینا سربراہ اُدھو ٹھاکرے سے ممتا بنرجی کی ملاقات کے دوران بھی یہ موضوع سامنے آیا اور انہوں نےاس کی حمایت کی۔آئندہ ہفتے ہونیوالی اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ میں ترنمول کانگریس، این سی پی، عام آدمی پارٹی، سماجوادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، بہوجن سماج پارٹی، ڈی ایم کے، سی پی ایم، سی پی آئی، جنتا دل سیکولر، آئی یو ایم ایل، ٹی ڈی پی، کے سی (ایم)، وائی ایس آر سی پی وغیرہ  کی شرکت کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ 17 پارٹیوںپر مشتمل وفد ممتا بنر جی کی قیادت میں انتخابی کمیشن سے ملاقات کر کے عرضداشت پیش کرے گا ۔
مزید پڑھیں:- - - -سہارنپور: پرنسپل کا اغوا کے بعد گولی مار کر قتل

شیئر: