مشرقی لندن کے میلے میں دن دھاڑے” غذائی ڈکیتی“
پنٹورکس، ایسٹ لندن.... یہاں بچوں کیلئے منعقدہ ایک روایتی میلے میں دن دہاڑے ڈکیتی کا واقعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب کچھ لوگوں نے میلے میں لگے اسٹالوں پر موجود کھانوں پر دھاوا بول دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سارے اسٹالز خالی ہوگئے۔ جو بچے اپنی باری کے انتظار میں کھڑے تھے ان کےلئے بھی کچھ نہیں بچا۔ حد یہ کہ کون آئسکریم اور بھٹے وغیرہ غائب ہوگئے۔ بھوک سے پریشان حال بچے چاروں جانب ایک دوسرے کو بے چارگی سے دیکھتے رہے مگر میلے میں اسٹال سجانے والوں کے پاس کچھ بچا ہی نہیں تھا جو وہ بچوں کو پیش کرتے اور بھوکے بچے اپنے کھانے کیلئے زیادہ انتظار بھی نہیں کرسکے۔ صورتحال نے اچھی خاصی بدمزگی پیدا کردی۔ بچوں کو اس بات کا بھی ملال تھا کہ وہ تقریباً 25اور 30پونڈ کے ٹکٹ خرید کر میلے میں آئے تھے اور بھوک کی وجہ سے پوری طرح سے میلے میں لطف اندوز بھی نہیں ہوسکے کہ انہیں واپس جانا پڑا۔