Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے اور اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہے،جسٹس شوکت

 اسلام آباد.... اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت نہیں کرسکتا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 7 روزہ دورہ برطانیہ سے معذرت کرلی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کو برطانیہ میں ورکشاپ میں شرکت کے لئے نامزد کیا تھا تاہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاکہ جاری شوکازنوٹس کے باعث دورے پرجانا ممکن نہیں۔ مجھے اور میری فیملی کو جان کے خطرات ہیں۔ خطرات اور دباو کی کیفیت میں فیملی کوچھوڑ کر برطانیہ نہیں جا سکتا۔
مزید پڑھیں:انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی ،بختاور

شیئر: