نیو جرسی ..... نیو جرسی میں ایک مکان کے سوئمنگ پول میں ہرن گر گیا۔ جس کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ جس نے ہرن کو وہاں سے نکالا۔ بتایا جاتا ہے مالک مکان سوئمنگ پول کے قریب چوہوں کی طرف سے کئے گئے سوراخ دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک ہرن بھاگتا ہوا آیا او رسوئمنگ پول میں جاگرا۔ محکمہ پولیس کے حکام نے بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔